اہم خبریں

صحت کارڈ پر کارڈیالوجی کی سہولت بلا تعطل جاری رہے گی، نگران وزیر صحت پنجاب

لاہور (  اے بی این نیوز   )پنجاب کے نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اسٹیٹ لائف انشورنس سے نیا معاہدہ کر رہی ہے اور صحت کارڈ پر کارڈیالوجی کی سہولت بلا تعطل جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے کارڈیالوجی کی سہولیات بلا تعطل جاری رہیں گی، حکومت پنجاب اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے ساتھ نیا معاہدہ کرنے جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پنجاب کی عوام کو صحت کارڈ کے ذریعے مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے مزید بہتری لا رہے ہیں۔نگران صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صحت کارڈ نہ بند کررہے ہیں اور نہ ہی کارڈیالوجی کی سہولیات کو محدود کر رہے ہیں، صحت کارڈ کے ثمرات اصل حق داروں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں