اہم خبریں

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قدر میں کمی متوقع

کراچی( اے بی این نیوز   )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے سٹاف لیول معاہدے کے بعد کیپٹل اور فاریکس مارکیٹ میں تیزی کا امکان ہے، سٹاک مارکیٹ میں 5 فیصد اضافہ اور ڈالر کی قدر میں 2 سے 3 فیصد کی کمی ہو سکتی ہے۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان نئے معاہدے کے باعث سٹاک مارکیٹ کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہو سکتی ہیں، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے پر پیر کو 100 انڈیکس ہزار سے 15 سو پوائنٹس تک بڑھ سکتا ہے، کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 2 ہزار پوائنٹس تک بڑھنے کا امکان ہے۔دوسری جانب روپے پر بھی مثبت اثرات پڑنے کی توقع ہے، آئندہ ہفتے روپے کی قدر میں 5 سے 7 روپے کی بہتری متوقع ہے، آئی ایم ایف سے جلد قرضہ موصول ہو نے پر ڈالر 280 تک آ سکتا ہے، روپیہ آنے والے دنوں میں 2 سے 3 فیصد تک مستحکم ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں