مہاراشٹر (نیوز ڈیسک) بھارت میں بس حادثہ ، 26 افراد ہلاک ، متعدد زخمی ۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں افسوسناک
واقعہ پیش آیا جس میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو ئے ۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں 33 مسافر سوار تھے جن میں سے 25 تو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد شدید زخمی ہیں ۔ شدید الگ لگنے کے باوجود بس کا ڈرائیور محفوظ رہا جس کا کہنا ہے کہ ٹائر پھٹنے سے بس الٹی جس کی وجہ بس میں آگ لگ گئی جو ہلاکتوں کا سبب بنی ۔ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ بس حادثے کے متاثرین کو فی خاندان 5 لاکھ روپے معاوضے دیا جائے گا ۔















