اہم خبریں

عید الاضحیٰ پر بھی گلگت میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ ، دورانیہ 16گھنٹے سے تجاوز کرگیا

گلگت(نیوزڈیسک) عید الاضحیٰ کی چھٹیو ں پر بھی گلگت میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ ، دورانیہ 16گھنٹے سے تجاوز کرگیا۔تفصیلات کے مطابق بجلی کی آنکھ مچولی کاسلسلہ جاری ،کاروبار زندگی ٹھپ ہو کے رہ گئے ، حکام نے گزشتہ کچھ دنوں سے نامعلوم وجوہات کی بناپراچانک غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانے میں اضافہ کردیا ہے ، جس کی وجہ سے بجلی کے آن آف ہونے کاایک نہ ختم ہونے کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ اس حوالے سے محکمہ برقیات کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں ائیرکنڈشینڈکے استعمال میں اضافہ کیاگیا ہے جبکہ کسی نئے پاورہاﺅس کااضافہ نہیں کیاگیا جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا اضافہ کیاگیاہے۔

متعلقہ خبریں