نیویارک ( اے بی این نیوز )دنیا کے سب سے بڑی سرچ انجن گوگل نےچیٹ جی پی ٹی کے متبادل پروگرام لانے کا اعلان کر دیا،اگریہ پروگرام چیٹ جی پی ٹی سے بہتر نہ ہواتو اس کا متبادل ضرور ثابت ہوسکے گا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل ڈیپ مائنڈلیبارٹری نے اس اے آئی نظام کا نام، جیمینائی رکھا ہے جو کمپنی کے تیارکردہ مصنوعی ذہانت (آرٹفیشل انٹیلی جنس) پروگرام ’ایلفا گو‘ کو ترقی دے کربنایا جائے گا۔ اسے آخرکار لینگویج لرننگ ماڈل (ایل ایل ایم) میں بدلا جائےگا۔رپورٹس کے مطابق ایلفا گو کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ’ری انفورسمنٹ لرننگ‘ کی مؤثرتکنیک پر کام کرتا ہے جس میں سافٹ ویئر اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے۔ اے آئی ہرطرح کی غلطیوں سے سیکھتا ہے اور بہتر فیصلے کرتا رہتا ہے۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سے معلومات جمع کرنے والی جنریٹیو اے آئی کو دوبارہ فارمیٹ سے گزارکر نیچرل ساؤنڈنگ ٹیکسٹ کو شامل کیا جائے تو جیمینائی دنیا کا طاقتور ترین مصنوعی ذہانت کا پروگرام بن سکتا ہے۔اس حوالے سے ڈیپ مائنڈ کے شریک بانی ڈیمس ہیسیبی نے کہا ہےکہ جیمینائی میں انسانیت کی مدد کرنے والی سب سے اہم ٹیکنالوجی بننے کی صلاحیت موجود ہے۔
