اہم خبریں

معروف پاکستانی اداکار شکیل احمد کی نماز جنازہ ادا ،شوبز،فن ادب،سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت

کراچی (اے بی این نیوز)معروف لیجنڈ اداکار شکیل کی نماز جنازہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں شوبز،فن و ادب سیاسی و سماجی شخصیات سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔معروف لیجنڈ اداکار شکیل گذشتہ روز کراچی کی نجی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے ۔اداکار شکیل نے گدھا،انسان،بجلی،زہر عشق سمیت کئی فلموں میں کام کیا ۔انہوں نے آنسو،پرچھائیاں،انگھن ڑیڑھا سمیت متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا ۔فن اداکاری میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نواز جا چکا ہے۔مرحوم کی تدفین کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8میں ہوگی،گورنر سندھ کامران ٹیسوری ،وقار مہندی نجمی عالم ،سبزواری فیصل قریشی نماز جنازے میں شریک، نماز جنازہ سلطان مسجد میں ادا کر دی گئی، مرحوم کی تدفین ڈیفنس 8کے قبرستان میں ہوگی

متعلقہ خبریں