گلگت (اے بی این نیوز) گلگت بلتستان میں ٹریفک کا المناک حادثہ ، گوپس ریور پیلس ہوٹل کے نزدیک گاڑی دریا میں گرگئی، گاڑی میں 6 افراد سوار تھے ، ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 16 سالہ لڑکی لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے ، گاڑی میں سوار افراد کا تعلق چلاس سے بتایا جاتا ہے جو گلگت میں مقیم تھے ۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں ، زخمیوں کو گوپس سول ہسپتال میں فرسٹ ایڈ دے کر گلگت سی ایم ایچ ریفر کردیا گیا۔
