بلاوایو ( اے بی این نیوز )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں کل واحد میچ سری لنکا اور نیدرلینڈز کے مابین بلاوایو میں کھیلا جائے گا ۔میگا ایونٹ میں جمعہ کے روزسپرسکس مرحلے کے دوسرے میچ میں سری لنکا اورنیدرلینڈز کی ٹیمیں کوئنز سپورٹس کلب ، بلاوایو میں مدمقابل ہوں گی ، سری لنکن ٹیم ڈاسن شناکا کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ نیدرلینڈز کو سکاٹ ایڈورڈز لیڈ کریں گے ۔اس کے علاوہ اسی روز ساتویں پوزیشن کے پلے آف سیمی فائنل میں آئرلینڈ اور امریکہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔
