نیو یارک ( اے بی این نیوز )پہلا ٹول ایپ پر20منٹ گزارنے پر وقفہ لینے پر زور دیگا جبکہ دوسراریلز دیکھنے پر نوجوانوں کو تنبیہ کرے گا،ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور فیس بک پر وقت بچانے کیلئے دو نئے ٹول متعارف کرادیئے ہیں،یہ ٹول نوجوانوں کو ان ایپس پر ٹائم صرف کرنے کے متعلق خبردار کرتے رہیں گے۔کمپنی نے ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ پہلا نیا ٹول نوجوانوں کو فیس بک پر زیادہ وقت گزارنے پر نوٹیفکیشن جاری کرے گا، فیس بک پر 20 منٹ گزارنے کے بعد نوجوانوں کو ایک نوٹیفکیشن موصول ہوگا جو ان کو ایپ سے وقفہ لینے پر زور دے گا اور روز مرہ کے وقت کا تعین کرائے گا۔میٹا کے مطابق دوسرا فیچر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ اِنسٹاگرام پر رات میں ریلز دیکھنے پر نوجوانوں کو تنبیہ کرے گا،یہ نیا فیچر اِنسٹاگرام پر ’کوائٹ موڈ‘ متعارف کرائے جانے کے فوری بعد پیش کیا گیا ہے۔ یہ فیچر صارفین کو اپنے دوستوں اور فالوورز کی حدود کا تعین کرنے میں مدد دے گا۔
