اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عید کے پر مسرت موقع پر وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے،نائیک عمران شہیدکی اہلیہ کا کہنا تھا کہ”اُن کے ساتھ جو عیدیں گزاریں وہ تو ایک یاداشت ہے لیکن جو عیدیں اُن کے بغیر گزر رہی ہیں وہ بہت مشکل ہیں”“یہ عام دنوں سے بھی بہت زیادہ مشکل ہیں”“سانحہ 9مئی کو شرپسندوں نے جس طر ح سے شہداء کے مجسمے جلائے، توڑ پھوڑ کی، یہ سب دیکھ کر بہت دکھا ہوا” ،“آرمی کے یونیفارم جلانے پر بہت تکلیف ہوئی۔یہ حقیقت میں میرے شوہر کا یونیفارم جلایا ہے جو کہ بہت غلط کام کیا ان شرپسندوں نے۔ ان تما م شرپسندوں کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے“،حوالدار عبدالغفور شہید کی اہلیہ نے اظہار خیال کیا کہ”مجھے میرے شوہر کی شہادت پر فخر ہے جو اللہ کی راہ میں شہید ہوئے”“اس بات پر بھی فخر ہے کہ کل کو ہم انہی کے نام سے پکاریں جائیں گے” ،“میرے بچے بھی انشاء اللہ بڑے ہو کر آرمی میں ہی جائیں گے۔ یہ ہم سب کا خواب ہے“حوالدار فیض شہید کی اہلیہ کا کہناتھا کہ”میرے شوہر جب چھٹی آتے تھے تو گھر میں بہت رونق ہو تی تھی۔عید پر وہ بچوں کے ساتھ مل کر بہت خوشیاں مناتے تھے”شوہرکے بغیر عیدیں گزارنا بہت مشکل ہے کیونکہ اُن کا ساتھ ہی نہیں رہا“ ،
