اہم خبریں

لیجنڈ اداکار شکیل 85سال کی عمر میں انتقال کرگئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )لیجنڈ اداکارشکیل احمد گزشتہ چند روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جو آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے،کراچی میں اداکار شکیل 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ شکیل احمد گزشتہ چند روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جو آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اداکار شکیل کا بائی پاس آپریشن بھی ہوا تھا وہ کئی سال سے علیل تھے۔مرحوم کا اصل نا م یوسف کمال تھا،انکل عرفی سے شہر ت پائی ،،طویل عرصہ سے بیمارتھے،،مرحوم نے سوگوار میں بیٹی اور بیٹا کو چھوڑا،پی ٹی وی پر انہوں نے بہت مشہور ڈرامہ سیریل میں کام کیا، اداکار شکیل کا شمار پاکستان کے نامور اداکاروں میں ہوتا تھا وہ ایک باصلاحیت اور کامیاب اداکار تھے انہوں نے بے شمار ٹی وی سیریلز میں اداکاری کی۔ خاص طور پر ڈرامہ سیریل”آنگن ٹیڑھا“ میں شکیل نے بطور محمود احمد اداکاری کی تو ان کے کرداور کو بے پناہ پسند کیا گیا ۔ اس کے علاوہ ”انکل عرفی“ کے کردار کو بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی۔ شکیل کے مشہور ٹی وی سیریلز میں ”افشاں، شی جی، زمین، دوسری عورت، دھوپ میں ساون، اڑان اور پھر کب ملو گے“ وغیرہ شامل ہیں۔ اداکاری کی دنیا میں وہ ایک مقام رکھتے تھے،اداکار شکیل نے 1966 میں فلم ’’ہونہار‘‘ سے ڈبیو کیا جس کے بعد انھوں 1981 تک ’’جوش انتقام‘‘، ’’ناخدا‘‘، ’’داستان‘‘ ،’’انسان اور گدھا‘‘ ،’’بادل اور بجلی‘‘، ’’جی دار‘‘ فلموں میں کیا۔ بعدازاں 17سال کے طویل وقفہ کے بعد ’’جناح ‘‘ فلم میں وزیراعظم لیاقت علی خان کا کردار کیا۔

متعلقہ خبریں