سیالکوٹ( نیوزڈیسک)سیالکوٹ میں باپ نے بیٹےکی شادی پر ملکی و غیر ملکی کرنسی کی برسات کردی، بارات میں 23 لاکھ روپے سمیت موبائل فونز اور گرم سوٹ بھی لٹائےگئے۔سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں مقامی شخص کے بیٹےکی بارات گھر سے نکلی تو نوٹوں کی برسات شروع ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق دولہا کی بہنیں بھی سارے راستےگاڑیوں سے نوٹ برساتی رہیں ، دولہا کے عزیز و اقارب کی جانب سے غیر ملکی کرنسی سمیت موبائل فونز اورگرم ملبوسات بھی نچھاورکئے گئے۔لوٹنے والوں کی چاندی ہوگئی جب کہ راہ گیر بھی خود کو نہ روک سکے اور وہ بھی نوٹ لوٹنے لگے۔