گلگت(ا ے بی این نیوز) گلگت میں 30 سے زائد مقامات پر عید الاضحی کی نماز ادا کی گئی،عید نماز کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ،وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے سونی کوٹ میں عید نماز ادا کی۔وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید شہریوں سے عید ملے،سابق وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن نے جوٹیال لالک جان اسٹیڈیم میں عید کی نماز ادا کی۔
