راولپنڈی (اے بی این نیوز)سی ٹی او راولپنڈی کاعید الاضحی تعطیلات کے حوالے سے افسران و جوانوں کےلئے اہم اعلان ۔عید تعطیلات کے دوران شہریوں کےلئے بہترین سہولیات فراہم کرنیوالوں کو انعامات سے نوازا جا ئے گا،تمام سرکل،سیکٹر، بیٹ انچارجز سمیت وارڈنز و اہلکاروں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا،بہترین ڈیوٹی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران و جوانوں کو انعامات دیے جائیں گے،ٹریفک کی بہترین روانی ،شہریوں کی فوری مددو بہترین سروس فراہم کرنےوالوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے گی، دوران ڈیوٹی غیر معمولی کارکردگی پر بھی افسران وجوانوں کو تعریفی سر ٹیفکیٹ جاری ہوں گے،اچھے کام پر تعریفی سند اور نقد انعام دینے کا مقصد انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے، سی ٹی او تیمور خان نے کہا کہ اچھے کام پر انعام جبکہ غفلت و لاپرواہی پر محکمانہ کارروائی بھی ہوگی،ہم نے عید تعطیلات کے دوران عوام الناس کی بھر پور خدمت کرنی ہے،ٹریفک کی بہترین سہولیات فراہم کرتے ہوئے شہریوں کےلئے آسانیاں پیدا کریں۔
