اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پیشہ ور قصابوں کے ساتھ موسمی قصائی بھی میدان میں آگئے،عیدالاضحی کے موقع پر قصائیوں نے اپنے ریٹ میں 40 فیصد سے زائد کا اضافہ کردیا۔آپ نے قربانی کا جانورخرید لیا ہے تو پھر قصائی سے وقت لینا بھی جوئے شیر لانے کے متراف ہے۔عید قرباں پر قربانی اور قصاب کا چولی دامن کا ساتھ ہے، تاہم ماہر قصائیوں کی کمی کے باعث موسمی قصابوں کے وارے نیارے ہوگئے ہیں، اور ان کے ریٹ دوگنا زیادہ جب کہ نخرے الگ ہوتے ہیں۔قربانی کے جانورکی خریداری کے آفٹر شاک سے ریکور کرنے والوں کیلئے قصائی کے ریٹ نے سر چکرا دیے ہیں، قصائیوں نے بھی اپنے ریٹ میں 40 فیصد سے زائد کا اضافہ کردیا ہے۔قصائیوں کی جانب گزشتہ سال چھوٹے جانور کا 5 ہزار لیا جارہا تھا، جو اب بڑھ کر7 ہزار روپے ہوگیا ہے، جب کہ بڑے جانور کیلئے 20 ہزار کے بجائے 30 ہزارروپے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
