اہم خبریں

مائیکل جیکسن کے ہمشکل نےدھوم مچا دی

ورجینیا(  اے بی این نیوز      )آنجہانی پاپ گلوکار اور ڈانسر مائیکل جیکسن کے ہمشکل نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مائیکل جیکسن سے حیرت انگیز مماثلت رکھنے والے فیبیو جیکسن کا تعلق برطانیہ سے ہے جو کہ ٹک ٹاک اسٹار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔فیبیو جیکسن کا نہ صرف چہرہ مائیکل جیکسن سے ملتا ہے بلکہ وہ انہیں کی طرح اسٹائلنگ اور ڈانس بھی کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ فیبیو کے ٹک ٹاک پر 11 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔مائیکل جیکسن کا ہمشکل ہونے کی وجہ سے 30 سالہ فیبیو کو کئی دستاویزی فلموں میں آن اسکرین مائیکل جیکسن کا کردار ادا کرنے کا موقع بھی مل چکا ہے۔فیبیو نے 2022 کی دستاویزی فلم ’فیٹل ایڈکشن‘ اور 2018 کی ’دی لاسٹ 24 آورز‘ میں مائیکل جیکسن کا کردار ادا کیا تھا۔

متعلقہ خبریں