اہم خبریں

مہوش حیات لولی ووڈ کا ایک دمکتا ہوا ستارہ۔۔۔۔ وہاج علی کیساتھ نئے روپ میں

لاہور (اے بی این نیوز) مہوش حیات نے چھوٹی سکرین سے سفر کا آغاز کیا تھا اور آج کامیابی ان کے قدم چوم رہی ہے،

وہ کامیاب اداکاروں میں شمار ہو تی ہیںآنے والی میگا کاسٹ فلم ’تیری میری کہانیاں‘ میں جلد جلوے بکھیرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں آج تک کسی بھی پنجابی فلم میں کام کرنے کی پیش کش نہیں ہوئی اور اگر مستقبل میں انہیں ایسی کوئی پیش کش ہوئی تو وہ ضرور کام کریں گی۔مہوش حیات نے ’کہا کہ انہیں ایکشن فلموں میں کام کرنے کا بہت شوق ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ بطور اداکارہ وہ سب سے پہلے فلم کی کہانی، پھر ہدایت کار اور ساتھی اداکاروں کو دیکھنے کے بعد ہی کسی بھی فلم میں کام کرنے فیصلہ کرتی ہیں۔انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جس فلم کی کہانی اچھی ہو، اس کی ہدایات ندیم بیگ دے رہے ہوں اور اس میں ساتھی اداکار ہمایوں سعید ہوں تو وہ اس میں کیوں کام نہیں کریں گی؟

مہوش حیات کے مطابق انہوں نے فہد مصطفیٰ سے لے کر ہمایوں سعید کے ساتھ کام کیا ہے، تاہم پہلی بار وہ وہاج علی کے ساتھ اسکرین پر دکھائی دیں گی اور وہ بھی بہترین اداکار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ایسی رپورٹس کو جھوٹا قرار دیا کہ انہوں نے کسی پنجابی زبان کی فلم میں کام کرنے سے انکار کیا تھا۔مہوش حیات نے واضح کیا کہ انہیں آج تک کسی پنجابی فلم میں کام کی پیش کش نہیں ہوئی اور اگر انہیں کبھی ایسی کوئی پیش کش ہوئی تو وہ اچھی کہانی پر مشتمل فلم میں ضرور کام کریں گی۔ مہوش حیات پاکستان کی شو بز کی ایک خوبرو اداکارہ ہیں اور وہ فلمی انڈسٹری میں ا پنا منفرد مقام بنا نا چاہتی ہیں

متعلقہ خبریں