اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پری مون سون نے ملک کے اکثر علاقوں میں رنگ جما دیا، پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں سے جل تھل ہوگیا،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے نشیبی علاقے زیرآب،سڑکیں تالاب بن گئیں ،پانی گھروں میں داخل،،قیمتی اشیائے ضروریہ پانی میں بہنے لگیں، ٹریفک اور بجلی کا نظام شدید متاثر لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، لیسکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے متعدد علاقوں میں بجلی بند ،،،سب سے زیادہ بارش گلشن راوی اور لکشمی چوک میں 171ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،ایم ڈی واسا کے نشیبی علاقوں کے دورے،،نکاسی آب آپریشن میں مزید تیزی لانے کی ہدایت،،مختلف شہروں سے اب تک پانی نہیں نکالا جاسکا،،صوبائی وزیرہاؤسنگ کی جلد از جلد شہر کو مکمل کلیئرکرنے کی ہدایت،، اسلام آباد میں بھی موسلا دھا ر با رش ،،50 کے قریب فیڈرز ٹر پ کر گئے۔ پنجا ب میں تبا ہ کن با رش، 13جا نیں لے گئی،، 23افراد زخمی ہو گئے،پی ڈی ایم اے نے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی، پنجاب میں آسمانی بجلی ،چھتیں گرنے کے 15 واقعات رپورٹ ہوئے، آسمانی بجلی گرنے کے باعث بچوں سمیت 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔بونیر میں چھت گرنے سے خاتون جاں بحق.6 افراد زخمی ۔ کوئٹہ میں بھی بارش کے بعد کئی پول گر گئے شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی ائب,,محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارشوں کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔
