اہم خبریں

ساجد سدپارہ کا اعزاز ،بغیر اضافی آکسیجن کے نانگا پربت سر کرلی

سکردو(نیوز ڈیسک) پاکستان معروف کوہ پیما ساجد سدپارہ کا اعزاز ،بغیر اضافی آکسیجن کے نانگا پربت سر کرلی ۔تفصیلات کے مطابق لیجنڈ کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ بھی والد کے نقشِ قدم چل پڑے ، گلگت بلتستان میں واقع 8 ہزار 126 میٹر بلند چوٹی بغیر اضافی اکسیجن کے سرکی۔ واضح رہے کہ نانگا پربت دنیا کی 9ویں بلند ترین چوٹی ہے۔اس پہلے بھی ساجد سدپارہ 8 ہزار میٹر سے بلند 6 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں