کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سبینا فاروق شدید بیمار، اسپتال داخل کرادیا گیا۔ انہوں نے آج سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے والد کیلئے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا کہ میری ماں بغیر اے سی اور پنکھے کے سو رہی ہیں کیوں کہ مجھے بخار اور سردی لگ رہی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ خدا کے بعد بس ماں ہی ایک سچا پیار ہے، اِن کا احسان ہم اتار نہیں سکتے، ماں ہے تو خدا نے سب کچھ دے دیا ۔















