لندن (نیوزڈیسک) شہزادہ دوؤد کی اہلیہ نے کہا کہ سلیمان داؤد روبکس کیوب کا عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے ٹائٹن پر گیا ،والد کا انکشاف سامنے آگیا
شہزادہ دوؤد کی اہلیہ نے برطانوی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ سلیمان داؤد روبکس کیوب حل کرنیکا عالمی ریکارڈ بنانا چاہتا تھا اس لیے وہ ٹائٹن پر والد کے ساتھ گیا، اس کے لیے سلیمان داؤد نےگنیز ورلڈ ریکارڈ کو درخواست بھی دے رکھی تھی اس لمحے کی عکس بندی کے کیلئے شہزادہ داؤد نے اسے ایک قیمتی کیمرہ خرید کر دیا تھا ۔ مسز داؤد نے کہا کہ میرے بیٹے سلیمان داؤد کو روبکس کیوب اس قدر پسند تھی کہ وہ اسے ہر جگہ اپنے ساتھ لے جاتا تھا، وہ 12 سیکنڈ میں روبکس کیوب کو حل کر لیتا تھا ۔ وہ ٹائی ٹینک کے پاس ،سمندر کی 3,700 میٹر گہرائی میں جا کر روبکس کیوب کو حل کرنا چاہتا تھا۔