لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں موسلا دھار بارش ، جل تھل ایک ہوگیا،گرمی غائب ، چائے پکوڑوں کا دور شروع ہوگیا۔ڈیوس روڈ، عبدالکریم روڈ، کینال روڈ شملہ پہاڑی ،ایبٹ روڈ اور ملحقہ علاقوں بادل جم کر برسا،شالیمار ،گڑھی شاہو میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ آج صحب 4 بج کر 40 منٹ پر شروع ہونے والی بارش طویل دورانیے تک برسی جیل روڈ 118اعشاریہ 5، ایئرپورٹ 52، گلبرگ میں 103 ، لکشمی میں 161 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، اپرمال میں 78، مغلپورہ میں 72 , تاجپورہ میں 102 ،نشتر ٹاؤن میں 149 ،چوک ناخدا میں 88 جبکہ سب سے زیادہ پانی والا تالاب میں 165 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئ۔
