اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے دورے کے دوران صحبت پور پہنچ گئے، سیلاب زدگان کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا جائیگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے دورے کے دوران سیلاب زدگان سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جبکہ اداروں کی جانب سے وزیراعظم کو بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کے حکام اورصوبائی حکومت کی جانب سے وزیر اعظم کو سیلاب زدگان کی صورتحال پربریفنگ دیں گے ، وزیراعظم شہبازشریف بلوچستان کے دورے کے دوران ضلع صحبت پور کا دورہ کریں گے۔اس موقع پرصوبائی حکومت کی جانب سے سیلاب زدگان کی بحالی کے اقدامات پربریفنگ دی جائے گی، سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین سے ملاقاتیں بھی کی جائیں گی۔
این ڈی ایم اے حکام اب تک کی بحالی سے متعلق صورت حال پر وزیراعظم اور دیگر اراکین کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے بھی وزیراعظم کو سیلاب زدگان کی بحالی کےاقدامات کا بتایا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔