اہم خبریں

وفادار گائے نے عالمی ریکارڈقائم کرڈالا،ویڈیو وائرل

نیبراسکا(نیوزڈیسک) وفادار گائے نے عالمی ریکارڈ قائم کرڈالا۔ تفصیلات کے مطابق آپ لوگوں نے سدھائے ہوئے بندر، شیر ،بکریاں اور ریچھوں کے بارے میں تو سنا ہوگا لیکن گائے کرتب دکھائے یہ عجیب ہی ہے ،گائے نے 1 منٹ میں 10 کرتب دکھا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ اپنی گائے سے دل و جان سے زیادہ محبت کرنے والی میگن ریمن نے چار سالہ گھوسٹ نامی گائے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کردیا، گائے نے 1 منٹ میں 10 کرتب دکھائے ،جب میں حکم ماننا ، بلانے پر آنا، گھومنا جھُکنا، چوکی پر کھڑا ہونا، گھنٹی بجانا،بوسہ دینا وغیر ہ شامل ہیں ۔

متعلقہ خبریں