باغ(اے بی این نیوز)باغ آزادکشمیر کے سیاحتی مقام ڈھلی سے کوہالہ جانے والی مسافر گاڑی حادثے کا شکارہوگئی ۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار سوار افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثے کی خبر ملتے ہی مقامی لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ مقامی افراد کا اپنی مدد آپ کے تحت ریسیکو آپریشن کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت چوہدری نذیر کے نام سے ہوئی ہے۔
