وسطی کرم ( نیوز ڈیسک) پاک فوج کا احسن اقدام ، دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کر کے وسطی کرم میں طویل مدت کے بعد کوئلہ کانوں کا آغاز کردیا گیا۔170 میں سے 62 کوئلے کی کانوں کا افتتاح کر دیا گیا،اس سے 650 سے زائد لوگوں کو روز گار مل سکے گا۔تمام کانیں بحال ہو نے کی صورت میں تقریباً 5000 سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے اور ہزار خاندانوں میں خوشخالی آئے گی۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ پہلے بہت مشکل تھی لیکن اب مقامی حکومت اور سکیورٹی فورسز کی کوششوں سے بہت سے مسائل حل ہوچکے ہیں۔















