ملتان (اے بی این نیوز) قربانی کا بیل بے قابو ہوکر شاپنگ پلازہ میں گھس گیا ،اتھرے بیل کا شاپنگ سنٹر میں خوب اودھم ، دکانوں کے شیشے توڑ دیئے ، خاور سنٹر کینٹ میں قربانی کا بیل رات گئے بے قابو ہوکر دکانوں میں جاگھسا ،بیل کے گھسنے سے دکانداروں اور شہریوں کی دوڑیں ، شاپنگ چھوڑ کر بھاگ گئے ،بیل نے شاپنگ سنٹر کے تین دکانوں کے شیشے ٹکریں مار کر توڑ ڈالے ،بے قابو بیل دکانوں اور شاپنگ سنٹر میں دندنا رہا کافی جدوجہد کے بعد بیل کو قابو کرکے مالکان ساتھ لے گئے ،بیل کے اودھم مچانے اور شیشے ٹوٹنے سے دکانداروں کا نقصان ،ون فائیو کرنے کے باوجود کوئی نہ آیا ، دکانداروں کو تحفظ فراہم نہیں کیا جارہا ،جانی نقصان ہوسکتا تھا، بیل مالکان کیخلاف مقدمہ کی درخواست دینگے۔