ماسکو(نیوز ڈیسک) ویگنر گروپ چیف کا اہم اعلان ،روس میں خانہ جنگی کا خطرہ ٹل گیا۔ تفصیلات کے مطابق صورتحال کشیدہ ہونے کی وجہ سے ویگنر نے سرحدی علاقے روستوف پر قبضہ کرکے ماسکو میں حفاظتی چوکیاں بھی قائم کر لی تھیں ، لیکن مذاکرات کے بعد صورتحال معمول پر آگئی ، ماسکو میں کل عام تعطیل ہوگی ،کا اعلان تاحال برقرار ہے۔ واضح رہے کہ ویگنر گروپ سے وہی کام لیا جاتا تھا جو امریکی افواج بلیک واٹر سے عراق اور افغانستان کرواتی تھیں، ویگنر وہا ں فوج کی معاونت کرتے ہیں جہاں فوج ناکام ہو جاتی تھی ۔
