ہجیرہ (اے بی این نیوز) تیتری نوٹ کے قریب واقع سیز فائر لائن پر بھارتی فوج کی سویلین آبادی پر بلااشتعال فائرنگ ۔ دو شہری شہیدجبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ کھیتوں میں مال مویشی چرانے والوں پر بھارتی فوج نے فائرنگ کر دی جس سے قاسم نامی شہری موقع پر ہی شہید ہوگیا ۔ شہید ہونے والوں میں محمد قاسم اور عبید نامی نوجوان شامل ،بید نامی نوجوان ہجیرہ ہسپتال پہنچتے ہی دم۔توڑ گیا ۔حفیظ نامی نوجوان کو زخمی حالت میں قریب ہیلتھ یونٹ پہنچا دیا گیا ہے۔شہید اور زخمی ہونے والوں کا تعلق بارہ دری تیترینوٹ سے ہے ۔
