اسلام آباد(اے بی این نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید خان کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے خلاف مبینہ جعلی ڈگری کیس کی سماعت درخواستگزار خالد خورشید خان کے وکیل کی عدم موجوگی پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے کیس کی سماعت کی ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان کے وکیل قاضی عادل کے جونیئر وکیل عدالت کے روبرو پیش ہو ئے ۔سینئر وکیل مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکیں گے ۔سماعت ملتوی کی جائے،جونیئر وکیل کی استدعاعدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت بغیر کارروائی 10 جولائی تک ملتوی کردی ۔عدالت نے آج کیلئے فریقین کو نوٹس جاری کر ڑکھے تھے اور دلائل طلب کئے تھے۔
