راولپنڈی (اے بی این نیوز)بارشوں کے پیش نظر صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو الرٹ کر دیا گیا آج رات سے 30 جون کے دوران لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال ، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا مات پرتیز / موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے26۔سے 29جون کے دوران ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال،پاکپتن، اوکاڑہ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا مات پر تیز / موسلادھار بارش کی توقع۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق موسلا دھار بارش کے باعث 26 اور 27 جون کو لاہور ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے۔مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ موجود ہے۔ موسلا دھار بارش سے 27 جون کو ڈی جی خان میں سیلابی صورت حال کا اندیشہ ہے۔مسافر اور سیاح حضرات خراب موسم میں ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے محتاط رہیں۔کسان حضرات موسمیا تی پیش گو ئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے زرعی معاملات ترتیب دیں۔آندھی، شدید بار شوں کے باعث کمزور انفراسٹرکچر جیسے کے بجلی کے کھمبے، سولر پینل وغیرہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔شہری ہنگامی صورتحال میں مدد کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔
