گلگت،شندور(اے بی این نیوز)گلگت چترال روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے سیاحوں اور مقامی افراد کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق قدرتی حسن سے مالا مال ملک کے شمال میں واقع گلگت بلتستان اور چترال کی حسین وادیاں دیکھنے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک سے بھی سیاح آتے ہیں لیکن گلگت چترال روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے گاڑیوں کو گزرنے میں مشکلات درپیش آتی ہیں۔شندور میں دنیا کے بلند ترین پولو گرائو نڈ میں سالانہ میلہ بھی 7 جولائی سے شروع ہورہا ہے لیکن این ایچ اے کی جانب سے تاحال سڑک کی مرمت نہیں کی گئی۔سیاحوں اور مقامی افراد نے کہا کہ این ایچ اے کی جانب سے روڈ کی مناسبت دیکھ بھال نہ کرنے سے اہم شاہراہِ آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہے، مرمت نہ ہونے سے سڑک مزید تباہ ہورہی ہے اسے جلد سے جلد ٹھیک کیا جائے۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کر تے ہو ئے کہا کہ گلگت چترال روڈ کی مرمت کے ساتھ گلگت چترال ایکسپریس وے کی تعمیر کے کام میں بھی تیزی لائی جائے۔
