اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے جانے والے شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے کی موت پر داؤد خاندان کا بیان سامنے آگیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد تاجر شہزادہ داؤد اور ان کے 19 سالہ بیٹے سلیمان کے اہل خانہ حسین اور کلثوم داؤدنے کہا کہ بحرا اوقیانوس میں لاپتہ ہونے والی آبدوز کو تلاش کرنے کی کوششوں میں شامل تمام افراد کے شکرگزار ہیں،آبدوز ٹائٹن کے ریسکیو آپریشن میں شامل تمام لوگوں کی انتھک کوششیں ہمارے لیے طاقت کا باعث بنیں یہ بے پناہ محبت اس ناقابل تصور نقصان کو برداشت کرنے میں مدد دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد ہ داؤد اور سلیمان داؤد کی آخری رسومات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
— Dawood Foundation (@DawoodTdf) June 22, 2023