واشنگٹن(نیوز ڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا ٹائٹن آبدوز سانحہ پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹائٹن سانحہ میں جاں بحق سلیمان داؤد اسکاٹ لینڈ یونیورسٹی کے طالبعلم تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس ناگہانی موت نے یونیورسٹی اساتذہ اور طلبہ کو افسردہ کیا ہے ۔ دوسری طرف بحرِ اوقیانوس کی سیر کروانے والی کمپنی اوشین گیٹ نے بھی آبدوز میں عملے اور مسافروں کی ہلاکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یقین ہے کہ ٹائی ٹینک کے ملبے کو دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز کے مسافر اب نہیں رہے، ہمیں اس کا افسوس ہے ۔
