لاہور (نیوز ڈیسک )سینئر صوبائی وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت مارکیٹیوں کے اوقات کا فیصلہ خود کرے گی۔ وفاقی حکومت عجلت میں فیصلے کررہی ہے۔ ملک میں بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ان تمام چیزوں کو دیکھتے ہوئے قدم اٹھائیں گے۔اس اعتبار سے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کے توانائی بچت پلان کو مسترد کردیا جبکہ خیبرپختونخوا حکومت اوقات کار کے حوالے تاحال کوئی فیصلہ نہ کرسکی۔