اہم خبریں

یاسمین راشد نے محکمہ داخلہ پنجاب کو میڈیکل چیک اپ کرانے کی درخواست دے دی

لاہور(نیوزڈیسک)ڈاکٹریاسمین راشد نے میڈیکل چیک اپ کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کودرخواست دے دی ،ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے کینسر کے ٹیسٹ شوکت خانم سے کرانے کی درخواست کی ہے۔یاسمین راشد کی علاج کیلئے درخواست محکمہ داخلہ پنجاب کوموصول ہوگئی، محکمہ داخلہ پنجاب میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر قانونی پہلوؤں پر مشاورت جاری ہے ،قانونی تقاضوں پورا ہونے پر علاج کی اجازت کا فیصلہ کیا جائے گا ،ذرائع کا دعویٰ ہے کہ محکمہ داخلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد ٹیسٹ کرانے کی اجازت دے گا۔

متعلقہ خبریں