اہم خبریں

یکم جولائی سے شالیمار ایکسپریس ٹرین کو براستہ فیصل آباد چلانے کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس ٹرین کو یکم جولائی سے براستہ فیصل آباد چلانے کا فیصلہ کرلیا۔لاہور سے کراچی جاتے ہوئے شالیمار ایکسپریس فیصل آباد صبح 8 بج کر 10 منٹ پر رکے گی، 5 منٹ رکنے کے بعد فیصل آباد سے شالیمار ایکسپریس 8 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہوگی۔اسی طرح کراچی سے لاہور آتے ہوئے ٹرین رات 9 بج کر 45 منٹ پر فیصل آباد رکے گی جبکہ فیصل آباد سے ٹرین 9 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوا کرے گی۔ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شالیمار ایکسپریس کو عوام کی سہولت کے پیش نظر براستہ فیصل آباد چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں بارشوں اور سیلاب کے بعد بند کی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو 8 مہینوں کی بندش کے بعد یکم مئی 2023 کو بحال کیا گیا تھا۔جس کے بعد پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس کو پرانے روٹ پر بحال کیا تھا اور ٹرین کو کراچی سے لاہور براستہ فیصل آباد کی بجائے براستہ ساہیوال چلایا تھا۔اس حوالے سے پاکستان ریلوے کی جانب سے عوام کو یکم مئی سے 15 مئی تک 20 فیصد اور 16 مئی سے 31 مئی ٹرین کے کرایوں میں 10 فیصد خصوصی رعایت بھی دی گئی۔تاہم اس روٹ پر شالیمار ایکسپریس کے زیادہ مسافر نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان ریلوے کو کافی نقصان ہورہا تھا جس کے بعد اب ریلوے نے دوبارہ ٹرین کو براستہ فیصل آباد چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں