اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ورچوئل اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہو گیا, فیصلہ وزیر اعظم مشاورت سے کرینگے, وزیر خارجہ بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں کہ ایسے افراد سے مذاکرات نہیں ہونگے جو پاکستانی شہریوں, سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے،ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ یونان کشتی حادثہ میں زندہ بچنے والے 104 افراد میں 12 پاکستانی شہری ہیں, بچ جانے والوں کے حوالے سے فیصلہ یونانی حکام کریں گے, یونانی حکام نے 84 نعشیں برآمد کی ہیں, شناخت ڈی این اے میچنگ سے ہو گی،کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے سوال کے جواب میں دفتر خارجہ ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں کہ ایسے افراد سے مذاکرات نہیں ہونگے جو پاکستانی شہریوں, سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے افغانستان سے بات چیت کی تفصیلات میں جانے سے گریز کرتے ہوئے کہا انسداد دھشتگردی ہمارے ایجنڈے کی ترجیح میں شامل ہے
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ورچوئل اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ مل گیا فیصلہ وزیر اعظم مشاورت سے کرینگے
