اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، فنڈز بحالی سے متعلق گفتگو

پیرس (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔آج وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری پروگراموں اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہبازشریف نے 27 مئی کی ملاقات کا حوالہ دیا، اس کے علاوہ شہبازشریف نے حکومت کے معاشی ترقی و استحکام سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کیساتھ طے شدہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے پر عزم ہے، امید ہے آئی ایم ایف کی طرف سے فنڈز جلد از جلد جاری کیے جائیں گے، تا کہ عوام کو جلد ریلیف مل سکے ۔ واضح رہے کہ اس موقع پر وفاقی وزراء شیری رحمان، ایاز صادق، عائشہ غوث پاشااور مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کو فنڈ فراہم کرنے کے حوالے سے آئی ایم ایف کے نقطہ سے بھی آگا کیا۔

متعلقہ خبریں