بنگلور (نیوز ڈیسک) ساف گیمز،پاکستانی فٹ بال ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں شکست۔ تفصیلات کے مطابق ساف فٹبال چیمپئن میں بھارتی ٹیم نے گرین شرٹس 4 گول ےسے ہرا دیا۔ بھارت نے یک طرفہ مقابلہ میں پاکستان کو بری طرح شکست دی ،واضح رہے کہ بھارت کے جنوبی شہر بنگلور میں جنوبی ایشیا فٹ بال فیڈریشن چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ساف گیمز کی وجہ سے پولیس نے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے ہوئے ہیں ، سینکڑوں پولیس ، سکیورٹی گارڈز کے حصار میں کھلاڑیوں کو سٹیڈیم تک پہنچایا گیا ۔ بھارت کی طرف سے کپتان سنیل چیھتری تین گول کیے جبکہ اودنتا سنگھ نے ایک گول کیا جبکہ پاکستان ٹیم کی طرف سے کوئی گول نہ کر سکا ۔
