اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آج بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا ،گرد آلود ہوائیں بھی چلنے کا امکان ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک میں گرمی کا راج رہے گا،درجہ حرارت بڑھنے کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہے گا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں دوپہر کے بعد گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں بھی موسم شدید گرم رہے گا لیکن دوپہر کو گرد آلود جھکڑ چل سکتے ہیں جبکہ مری، گلیات سمیت گر دو نواح میں بھی بارش کا کوئی امکان نہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا ،سندھ اور بلوچستان میں بھی موسم شدید گرم رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے ۔
