لاہور(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹر عثمان قادر نے جلد واپسی کی امید لگا لی۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں جلد پاکستان ٹیم میں واپس آؤں گا، میرا ٹارگٹ سب زیادہ رنز بنانا اور وکٹیں حاصل کرنا ہے ،مجھے ہمیشہ کیمپ میں واپس آنے کی امید رہتی ہے ، میرا مورال بلند ہے میں ابھی بیان بازی نہیں کر سکتا ،اس کے لیے مجھے پہلے بہتر کارکردگی دکھانا ہو گی، اس سے میرا کم بیک ہو سکتا ہے ،میری فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
