واشنگٹن(نیوز ڈیسک) بحر اوقیانوس میں لاپتا آبدوز کی تلاش جاری، آکسیجن ختم ہونے میں صرف 6 گھنٹے باقی۔تفصیلات کے مطابق بحر اوقیانوس میں لاپتا آبدوز ٹائٹن کیلئے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ،عوام کی تشویش بڑھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق آبدوز میں آکسیجن ختم ہونے میں صرف 6 گھنٹے رہ گئے ہیں جبکہ اسی وجہ سے ریسکیو آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے ۔ امریکی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ وقت کی کمی کی وجہ سے ریسکیو آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ، ٹائٹن عملے کی بچانے کے لیے تمام میسر وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ ٹائیٹینک کا ملبہ دیکھنے والے سیاحوں میں پاکستانی بزنس مین شہزادہ داؤد کا بیٹا بھی شامل ہے ۔
