ممبئی(نیوزڈیسک) مودی سرکار کا انتخابات سے قبل ایک اور اوچھا ہتھکنڈا آزمانے کی تیاری جاری ہیں، مودی کا مذہبی آزادی سلب کرنے کا شرم ناک منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔غیرملکی میڈیاکے مطابق بھارتی سرکار کی اقلیتوں پر ہندو طرز کا قانون نافذ کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے، 22 ویں بھارتی لاکمیشن نے یکساں سول ضابطے کے نام سے تجاویز مانگ لیں، یوسی سی کو اقلیتوں کی مذہبی تعلیمات اور قوانین پر فوقیت ہو گی، یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) نافذ ہونے کے بعد اقلیتوں کو ہندو طرز کے قوانین پرعمل کرنا ہو گا۔قانونی ماہرین نے مودی کا مذہبی آزادی سلب کرنے کا شرم ناک منصوبہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون اقلیتوں کے حقوق کے خاتمے کا باعث بن جائے گا۔دوسری جانب اقلیتی مذہبی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مودی سرکاری کی اقلیتی برادریوں کو نشانہ بنانے کی چال ہے، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے یو سی سی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔
