کیف (نیوزڈیسک) یوکرینی صدر زیلنسکی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ سیاسی سطح پر یورپی یونین اور یوکرین 3 فروری کو کیف میں ایک سربراہی اجلاس منعقد کریں گے جس میں مالی اور فوجی مدد پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ زیلنسکی نے اس سال اپنی پہلی فون کال میں یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وین ڈیر لاین کے ساتھ اس ملاقات کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں فریقوں نے اس سربراہی اجلاس کی تیاری کے کام کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔