واشنگٹن(نیوزڈیسک)وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ بائیڈن مودی کو انسانی حقوق پر لیکچر نہیں دیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر بائیڈن سے بھارت میں جمہوری پسپائی اور مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر حملوں کے بارے میں امریکی خدشات سامنے آنے کی توقع ہے، لیکن وہ مودی کو اس موضوع پر لیکچر نہیں دیں گے۔سلیوان نے کہا کہ بھارت میں سیاست اور جمہوریت کا تعین بھارت نے ہی کرنا ہے۔ اس کا تعین امریکہ نہیں کرے گا-
