واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا میں پولیس نے بتایا ہے کہ مشرقی کینٹکی میں ایک 7 سالہ لڑکے نے ایک گھر کے اندر 5 سالہ لڑکے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاستی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ پیر کی رات میک کی سٹی کے ایک گھر میں فائرنگ کی اطلاع ملی تھی۔پولیس نے بتایا کہ پیرامیڈیکس نے بچے کو بچانے کی کوشش کی لیکن جیکسن کاؤنٹی کورونر نے جائے وقوعہ پر ہی بچے کو مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے مزید کہا کہ تفتیش ابھی جاری ہے۔ پولیس نے دونوں بچوں کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ایوری کے اعدادوشمار کے مطابق اس سال اب تک امریکا میں بچوں کی جانب سے 150 سے زیادہ غیر ارادی فائرنگ کی گئی ہے، جن میں کینٹکی میں تین دیگر واقعات بھی شامل ہیں۔ ان واقعات میں کم از کم اٹھاون افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوئے ہیں۔
