اہم خبریں

ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کے سمن جاری کرنے اور تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کا چیئرمین قادر خان مندوخیل کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کے ملازمین کے مسائل کا جائزہ لیا گیا،وزارت صنعت و پیداوار کو 14 برطرف ملازمین کو 7 دنوں میں بحال کرنے کی ہدایت کی گئی،چیئرمین کمیٹی کا سیکرٹری صنعت و پیداوار کی عدم موجودگی پر ان کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کمیٹی کا سیکرٹری صنعت و پیداوار کے سمن بھی جاری کرنے کا فیصلہ،کمیٹی کے احکامات پر عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کرلی،کمیٹی ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی عدم حاضری پر بھی برہم،چیئرمین کمیٹی کا ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کے سمن جاری کرنے اور تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں