راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) چوبیس گھنٹوں کے دوران سرقہ بالجبر، سٹر یٹ کرائم، چوری وغیرہ کی92 وارداتیں ہو ئیں جس میں شہری چار گاڑیوں، 33موٹر سائیکل، بھاری مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، مزاحمت پر دو افراد کو فائرنگ کر کے زخمی بھی کر دیا گیا، تھانہ سٹی ڈاکووں نے شہریار کی دکان میں گھس کر 5لاکھ40ہزار، لوٹ لیے،مزاحمت گولی مار کر زخمی کر دیا ،صادق آباد کے علاقے میں سٹریٹ کرائم میں مزاحمت پر نعیم کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا ، نیوٹاؤن کے علاقے بینک سے کیش لے کر آنے والے شہری ثاقب سے 50 لاکھ چھین لیے گئے ،کینٹ کے علاقے سے ڈاکووں نے خالد سے دو لاکھ روپے چھین لیے ،روات کی حدود میں محمد ضمیر کے گھر سے طلائی زیورات، ایل ای ڈی، نقدی پانچ لاکھ روپے چوری کر لیے گئے ، نیوٹاؤن سے شکیل کاموٹر سائیکل اور نقدی 1لاکھ 50ہزار ڈاکو چھین کر فرار ہو گئے،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔
