حیدرآباد(نیوزڈیسک)بھارتی شہر حیدرآباد میں 2 خواجہ سراؤں کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ دونوں خواجہ سرا گزشتہ رات موٹرسائیکل پر گھر واپس جا رہے تھے کہ اس دوران ان کو پتھروں اور چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا گیا۔مرنے والوں کی عمر 25 اور 30 سال تھی، پولیس نے ایک گھنٹے بعد موقع پر پہنچ کر چھری برآمد کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
